پی ٹی آئی رہنماعامر مغل کی 2 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج

Oct 18, 2024 | 03:19 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما عامر مسعود مغل کی 2  مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج کر دیں ۔

 نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما عامر مسعود مغل کی تھانہ سنگجانی اور تھانہ نون میں2 مقدمات پر درخواست ضمانت کے معاملے پر سماعت ہوئی ، درخواست ضمانتوں پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین نے کی۔

عامر مسعود مغل کے وکیل سردار مصروف عدالت کے روبرو پیش ہوئے، عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج کردیں ، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست ضمانت عدم پیروی کی بنا ءپر خارج کیں ۔

مزیدخبریں