سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سونے کی فی تولہ قیمت 3ہزار روپے فی تولہ اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3000 روپے اضافے کےبعد سونے کی فی تولہ قیمت 280900روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی، اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2572روپے کے اضافے سے 240826روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کے اضافے سے 2712 ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کے اضافے سے 3100روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87روپے کے اضافے سے 2657.75روپے ہوگئی۔