بہاولنگر:اسلامیہ  یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں لیکچرار گرفتار

Oct 18, 2024 | 03:54 PM

بہاولنگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلامیہ  یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں لیکچرار کو گرفتارکرلیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق طالبہ کی درخواست پر لیکچرار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ متن کے مطابق لیکچرار نے واٹس ایپ پر غیراخلاقی  پیغامات اورویڈیوز بھیجیں،ملزم نے امتحان میں فیل اور یونیورسٹی سے نکلوانے کی دھمکی دی ۔

مزیدخبریں