جاوید بٹ قتل کیس؛آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن کو ایک اور اہم کامیابی مل گئی 

Sep 18, 2024 | 09:03 AM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جاوید بٹ قتل کیس  میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن کو ایک اور اہم کامیابی مل گئی ۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جاوید بٹ کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار ہو گیا،او سی یو حکام کاکہنا ہے کہ ملزم کی شناخت افضل کے نام سے ہوئی،جاوید بٹ کے گھر سے جائے وقوعہ تک ریکی افضل نے کی،افضل کو او سی یو ماڈل ٹاؤن یونٹ نے قصور کے قریب سے گرفتار کیا،آرگنائزڈ کرایم یونٹ کے مطابق  جاوید بٹ کے قتل کے بعد افضل جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا،پولیس کو جاوید بٹ کے قتل میں ملوث عارف نامی ملزم کی تلاش ہے۔

مزیدخبریں