جسٹس منصور علی شاہ کے سوا کوئی چیف جسٹس قبول نہیں ہے، حامد خان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما اور وکیل حامد خان کا کہنا ہے کہ سینیئر ترین جج ہی چیف جسٹس آف پاکستان بنے گا، جسٹس منصور علی شاہ کے سوا کوئی قابل قبول نہیں ہے۔
حامد خان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو اہم نیشنل کنونشن کریں گے جس کا مقصد اس آئینی ترمیم کو مسترد کرنا ہے، ابھی نہ وقت ہے اور ہی حالات کہ ایسی آئینی ترمیم کی جائے، ہم وکیل اس عدالتی نظام کے سٹیک ہولڈر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی اور کورٹ کو کسی صورت منظور نہیں کرنا ہم صرف سپریم کورٹ کو مانتے ہیں یہ لوگ ایک ایسی کورٹ لانا چاہتے ہیں جس میں یہ اپنے ٹاؤٹ لائیں گےاور اپنی مرضی کے فیصلے کروائیں گے، اس اقدام سے سپریم کورٹ کی آئینی حیثیت میں کمی آجائے گی جب کہ ہم ان عدالتوں کو مزید طاقتور کرنا چاہتے ہیں۔حامد خان نے کہا کہ کوئی پانچ کا پینل نہیں بنے گا، سپریم کورٹ کا جو سینئر ترین جج ہوگا وہی چیف جسٹس بنے گا، ہم اداروں کا مذاق نہیں اڑانے دیں گے، سپریم کورٹ کا ہی کام مفاد عامہ کے کیسز کو سننا ہے، سپریم کورٹ کو اپنے کیس مینجمنٹ بہتر بنانے کی ضرورت ہے ناکہ نئی کورٹ بنا دی جائے۔