نوابشاہ : بھائی نے 2 بہنوں کو کرنٹ لگا کر قتل کردیا

نوابشاہ : بھائی نے 2 بہنوں کو کرنٹ لگا کر قتل کردیا
نوابشاہ : بھائی نے 2 بہنوں کو کرنٹ لگا کر قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوابشاہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ کے شہر نوابشاہ میں بھائی کے ہاتھوں 2 بہنوں کے قتل کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق نوابشاہ۔بی سیکشن تھانے کی حدود مہاجر کالونی میں بھائی نے 2 بہنوں کو بجلی کا کرنٹ لگاکر قتل کردیا، جاں بحق ہونے والی بہنوں کی شناخت رضیہ اور علیشہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کامران علی کو گرفتار کرلیا جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔