حکومت نے تحریک انصاف سے آئینی ترمیم کےبارے میں رابطہ کرلیا

Sep 18, 2024 | 10:43 AM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے تحریک انصاف سے آئینی ترمیم  کےبارے  میں رابطہ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق حکومت نے تحریک انصاف سے ڈرافٹ پر غور کرنے کی درخواست کی،وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے ڈرافٹ کا جائزہ لینے کی درخواست کی۔

ذرائع کے مطابق سپیکر ایاز صادق نے پیر کے روز گرفتار اراکین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا تھا، ظہرانے میں رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی اراکین سے ڈرافٹ پر لیگل ٹیم سے مشاورت کاکہا،رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی اراکین سے ڈرافٹ کے بارے میں بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا بھی کہا، پی ٹی آئی اراکین نے حکومت کو آئینی ترمیم پر اپنی قیادت سے رابطے کی تجویز دی۔

مزیدخبریں