ایرانی قاری وطن واپس روانہ 

Sep 18, 2024 | 06:41 PM

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )ایرانی قراء 2 روز دورے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے -لاہور میں قیام کے دوران انہوں نے میلاد کانفرنس اورمحافل قرأت میں شرکت کی،ان میں قاری حامد شاکر نژاد،قاری غلام رضا قاسیمان،قاری محمد حسین عظیمی خوشرودی،قاری احمد ابو القاسمی اور قاریہ ثنا وحدیث نظری شامل تھے۔

مختلف محافل میں ایرانی قراء کی رقت آمیز تلاوت نے شرکاء پررقت طاری کردی،تمام شرکاء نے معزز مہمانوں کی تلاوت سے اپنے ایمان کو تازہ کیا۔

ایرانی قراء کے اعزاز میں ٹاؤن شپ لاہور میں واقع تحفیظ القران انسٹیٹیوٹ میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ایرانی قراء نے کہا کہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی اور محبت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

مزیدخبریں