لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب اسمبلی استحقاق کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سمیع اللہ خان کی زیر صدارت ہوا -چیئرمین استحقاق کمیٹی نے آر پی او فیصل آباد اور آر پی او خانیوال کی اجلاس میں عدم موجودگی پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے اگلے اجلاس میں دونوں پولیس افسران کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا-
چیئرمین استحقاق کمیٹی نے سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور رکن اسمبلی اسد عباس کے فونز کا فرانزک کروانے کا حکم بھی دیا-استحقاق کمیٹی میں ڈی پی او سیالکوٹ پیش ہوئے-ڈی پی او سیالکوٹ رکن اسمبلی اسامہ فضل کی تحریک استحقاق پر پیش ہوئے جبکہ سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ رکن اسمبلی اسد عباس کی تحریک استحقاق پر پیش ہوئے-