چینی قونصل جنرل کا ’روڈا‘ آفس کا دورہ، چائنا انوسٹمنٹ ڈیسک کا افتتاح کردیا

Dec 19, 2024 | 02:24 PM

لاہور (ویب ڈیسک) چینی قونصل جنرل نے راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی(RUDA) کے مرکزی دفتر   کادورہ کیا اور اس موقع پرچائنا انوسٹمنٹ ڈیسک کا افتتاح کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک چائنا سرمایہ کاری فروغ کے حوالے سے روڈا انتظامیہ کی دعوت پر چینی قونصل جنرل مسٹر ذاؤ شیریں کی ہیڈ آفس آمد ہوئی جہاں پر چیئرمین روڈاشاہد اشرف تارڑ اورسی او او برگیڈئیر ریٹائرڈ منصور جنجوعہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ اس موقع پر روڈا کے اعلی حکام بھی موجود تھے ۔

انوسٹمنٹ ڈیسک کے افتتاح پر مسٹر ذاؤ شیریں نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا حالیہ دورہ چین کامیاب ترین رہا، اس سے  پاک چائنا تجارت مزید بڑھے گی اور چائنا انوسٹمنٹ ڈیسک چینی افراد کو سرمایہ کاری کیلئے بہترین معاونت فراہم کریگا،انہوں نے چین میں روڈا کے روڈ شو کو بھی قابل عمل قرار دیا۔

مسٹر ذا ؤ شیریں نے عمران امین کی تعریف کر تے ہوئے کہا کہ سی ای او روڈا ایک کرشماتی شخصیت کے مالک ہیں ،انہوں نے پاک چائینہ تعلقات کو مضبوط کر نے میں اور روڈا کو عالمی سطح پر ایک بے مثل ترقیاتی ادارہ بنانے میں اہم کر دار ادا کیا ہے، ہمارا چائینہ انوسٹمنٹ ڈیسک کو بھر پور تعاون حاصل رہیگا۔

اس موقع پر سی او او برگیڈ یئر ریٹائرڈ منصور جنجوعہ نے چینی قونصل جنرل کی روڈا دفتر آمد کو سراہتے ہوئے کہا کہ قونصل جنرل دفتر کی کوشش سے سرمایہ کاری بارے چینی وفد کی روڈا آمد قابل تعریف  ہے۔ مزید براں روڈاچیئرمین شاہد اشرف تارڑ نے اس موقع پرچینی قونصل جنرل کو چائنا انوسٹمنٹ ڈیسک کی کامیابی کے حوالے سے کئے گئے اقدام بارے پوری یقین دھانی بھی کروائی۔

مزیدخبریں