A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

شدید سردی،استور کے سرکاری سکول وکالج 10 مارچ تک بند رہیں گے، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن

شدید سردی،استور کے سرکاری سکول وکالج 10 مارچ تک بند رہیں گے، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن

Jan 19, 2017 | 15:31:PM

استور(اے پی پی) ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن استور شاہ زمان نے کہا ہے کہ شدید سردی کے باعث طلباء کو تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،جس کی وجہ سے استور کے سرکاری سکول اور کالج 10 مارچ تک بند رہیں گے۔

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم استور میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے، تمام اکیڈمک سٹاف کو اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دینے کی ہدایات کی گئی ہیں اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ غیر حاضر اورڈیوٹی میں غفلت کے مرتکب اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ طلباء چھٹیوں کے دوران اپنی پڑھائی پر بھرپور توجہ دیں کیونکہ سردیوں کی چھٹیاں طلباء کے لئے اپنی تعلمی صلاحیتوں میں اضافے کاسنہری موقع ہیں۔

مزیدخبریں