ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی۔دو میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ۔
ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا ٹیسٹ میچ تیسرے روز ہی اختتام پذیر ہوگیا، جہاں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127رنز سے ہرا دیا،251رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 123رنز بنا سکی،پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 5وکٹیں حاصل کیں،ابراراحمد4اور نعمان علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،ویسٹ انڈیز کے ایلک ایتھنیز55رنزبناکر نمایاں رہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ 16رنز پر گر ی ،جب کپتان کرایگ براتھویٹ کو 12رنز پر ساجد خان نے آؤٹ کیا۔ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ26رنز پر گر ی،کیسی کارٹی کو 6رنز پر ساجد خان نے آؤٹ کردیا،ویسٹ انڈیز کی تیسری وکٹ 32رنز پر گر گئی،ساجد خان نے کیوم ہوج کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی پاکستان کیخلاف چوتھی وکٹ 37رنز پر گر گئی،میکائل لوئس 13رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔اسی طرح ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز 9رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،نعمان نے جسٹس گریوز کو آؤٹ کیا۔کھانے کے وقفے تک ویسٹ انڈیز کے 5وکٹوں کے نقصان پر 54رنز بنا لئے تھے۔
کھانے کے وقفے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو ویسٹ انڈیز کی چھٹی وکٹ 95رنز پر گر گئی ،ٹیون املاچ کو 14رنز پر ابراراحمد نے آؤٹ کردیا۔ویسٹ انڈیز کی 7ویں وکٹ 123رنز پر گر گئی ،ابراراحمد نے کیون سنکلیئر کو آؤٹ کیا،مہمان ٹیم کی 8ویں وکٹ بھی 123رنز پر گر گئی،گداکیس موتی بغیرکوئی رن بنائے ابراراحمد کی گیند پر آؤٹ ہوئے ،نویں وکٹ بھی 123رنز پرگر گئی ۔
قبل ازیں پاکستان نے ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری نا مکمل اننگز کا آغاز 109 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن کھیل کی پہلی ہی گیند پر سعود شکیل آؤٹ ہو گئے۔ محمد رضوان بھی دو رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
محمد رضوان 2 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ کامران غلام 27 ، نعمان علی 9 اور ساجد خان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل واریکن نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں۔دوسری اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 157 رنز پر ڈھیر ہو گئی ، ویسٹ انڈیز کو 251 رنز کا ہدف ملا ہے۔
یاد رہے کہ پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 230 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 137 رنز بنائے تھے۔