ملتان ٹیسٹ؛ویسٹ انڈیز کی 95رنز پرچھٹی وکٹ گر گئی
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز 251رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی چھٹی وکٹ 95رنزپر گر گئی.
تفصیلات کے مطابق ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط ہو گئی، مہمان ٹیم کے 6کھلاڑی پویلین لوٹ گئے جبکہ پاکستان کو جیت کیلئے 4وکٹیں جبکہ ویسٹ انڈیز 156رنز درکار ہیں۔
پاکستان کے 251رنز ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے،مہمان ٹیم کی پہلی وکٹ 16رنز پر گر گئی ،کپتان کرایگ براتھویٹ کو 12رنز پر ساجد خان نے آؤٹ کردیا۔ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ26رنز پر گر گئی،کیسی کارٹی کو 6رنز پر ساجد خان نے آؤٹ کردیا،ویسٹ انڈیز کی تیسری وکٹ 32رنز پر گر گئی،ساجد خان نے کیوم ہوج کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی پاکستان کیخلاف چوتھی وکٹ 37رنز پر گر گئی،میکائل لوئس 13رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز 9رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،نعمان نے جسٹس گریوز کو آؤٹ کیا۔ساجد خان نے 4اور نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی،کھانے کے وقفے تک ویسٹ انڈیز کے 5وکٹوں کے نقصان پر 54رنز بنا لئے۔
کھانے کے وقفے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو ویسٹ انڈیز کی چھٹی وکٹ 95رنز پر گر گئی ،ٹیون املاچ کو 14رنز پر ابراراحمد نے آؤٹ کردیا،پاکستان کو جیت کیلئے 4وکٹیں اور ویسٹ انڈیز کو 156رنز درکار ہیں۔
قبل ازیں پاکستان نے ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری نا مکمل اننگز کا آغاز 109 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن کھیل کی پہلی ہی گیند پر سعود شکیل آؤٹ ہو گئے۔ محمد رضوان بھی دو رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
محمد رضوان 2 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ کامران غلام 27 ، نعمان علی 9 اور ساجد خان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل واریکن نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں۔دوسری اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 157 رنز پر ڈھیر ہو گئی ، ویسٹ انڈیز کو 251 رنز کا ہدف ملا ہے۔
یاد رہے کہ پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 230 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 137 رنز بنائے تھے۔