مکیش امبانی کے ڈرائیور اور سکیورٹی گارڈ کی تنخواہ کتنی؟ بالآخر پتہ چل گیا
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کا شمار دنیا کی دولت مند شخصیات میں ہوتا ہے، جہاں سوشل میڈیا صارفین کو یہ معلوم ہے کہ مکیش امبانی کتنی دولت کے مالک ہیں تو وہ یہ بھی جان کر حیران ہوں گے ان کے ڈرائیور اور سکیورٹی گارڈ کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے اور مکیش امبانی انہیں کیا مراعات دیتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مکیش امبانی کا ذاتی کار ڈرائیور ماہانہ 2 لاکھ روپے تنخواہ وصول کرتا ہے جو کہ 24 لاکھ روپے سالانہ بنتی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی کی سیکورٹی ٹیم اعلیٰ تربیت یافتہ اہلکاروں پر مشتمل ہے جس میں کمانڈوز، ممبئی پولیس کے افسران اور سی آر پی ایف کے اہلکار شامل ہیں۔ 2022 میں ان کی سکیورٹی سطح کو اعلی ترین زمرہ، ’Z پلس‘ میں اپ گریڈ کیا گیا تھا، جو عام طور پر اعلیٰ سرکاری افسران کو دی جاتی ہے۔ یہ اپ گریڈ انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ان کی حفاظت کے لیے ممکنہ خطرے کا پتہ لگانے کے بعد کیا گیا تھا۔
امبانی کی سکیورٹی کو ملنے والی تنخواہ 15 سے 20 لاکھ روپے ماہانہ ہے۔ ان کی سکیورٹی ٹیم میں این ایس جی کمانڈوز شامل ہیں جو اپنے عہدے کے لحاظ سے 80 ہزار روپے سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے کے درمیان تنخواہ لیتے ہیں۔ مزید برآں، پولیس اہلکاروں اور پرسنل سکیورٹی گارڈز کو ان کے عہدوں کی بنیاد پر ادائیگی کی جاتی ہے، جس سے کاروباری افراد کے لیے ایک جامع اور مہنگی سکیورٹی تفصیل بنتی ہے۔
بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلائنس انڈسٹریز کے سربراہ مکیش امبانی کے سیکورٹی گارڈز کی ماہانہ تنخواہ 14,536 روپے سے شروع ہو کر 55,869 روپے تک ہے۔ یہ پیکج بہت سے سرکاری ملازمین کی اوسط سالانہ تنخواہ سے بھی زائد ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امبانی کے صرف ڈرائیورز ہی بلکہ باورچیوں، گارڈز اور ہاؤس کیپنگ اسٹاف سے لے کر ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے تعلیمی الاؤنس اور انشورنس بھی فراہم کی جاتی ہے۔