سندھ کے ضلع جامشورو کی 3 جامعات پانی کی عدم فراہمی کے باعث بند

سندھ کے ضلع جامشورو کی 3 جامعات پانی کی عدم فراہمی کے باعث بند
سندھ کے ضلع جامشورو کی 3 جامعات پانی کی عدم فراہمی کے باعث بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جامشورو (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ کے ضلع جامشورو کی 3 جامعات پانی کی عدم فراہمی کے باعث تاحال بند پڑی ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ضلع جامشورو کی تین جامعات کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ پانی کی بندش کے باعث سندھ یونیورسٹی، مہران ہونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور اللہ بخش سومرویونیورسٹی آرٹ ڈیزائن اینڈ ہیری ٹیج جامشوروبند پڑی ہیں۔
ترجمان کے مطابق جامعات میں 20 دسمبر سے 12 جنوری تک موسم سرما کی سالانہ چھٹیاں تھیں، جامعات کو دریائے سندھ سے نکلنے و الی نہرکے بی فیڈر سے پانی فراہم کیا جاتا ہے تاہم پانی کی فراہمی معطل ہے جس کے باعث جامعات بھی بند پڑی ہیں۔
ادھر صوبائی وزیرآب پاشی جام خان شورو کا کہنا ہے کہ کراچی کو دریائے سندھ سے پانی فراہم کرنے کے لئے کے بی فیڈرکو مرحلہ وار پکا کیا جارہا ہے جس کے باعث پانی کی فراہمی معطل ہے، مزید4 دن کام جاری رہے گا۔