پاکستان داخل ہونے کی کوشش میں فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5دہشتگردہلاک

پاکستان داخل ہونے کی کوشش میں فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5دہشتگردہلاک
پاکستان داخل ہونے کی کوشش میں فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5دہشتگردہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلع ژوب سمبازا کے علاقے میں پاکستان داخل ہونے کی کوشش میں فائرنگ کے شدید تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 5دہشتگردہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی  جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کئی بار افغان حکومت کو سرحد پر موثر انتظام کرنے کا کہہ چکا ہے،امید ہے افغان حکومت اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے گی،امید ہے افغان حکومت دہشتگردوں کو پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیگی،آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے اور سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔