لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگیا۔
نجی ٹی وی جیو نیو ز نے اے کیو آئی کے حوالے سے بتایا کہ لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 553 ریکارڈ کیا گیا جسے خطرناک درجے کی فضائی آلودگی کہا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا، نئی دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 425 پارٹیکیولیٹ میٹرز ہے۔
ادھر آلودگی میں کراچی بھی کسی سے پیچھے نہیں، آلودہ ترین شہروں میں کراچی ساتویں نمبر پر ہے اور اس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 186 ریکارڈ کیا گیا۔