بلوچ اتحاد کونسل کا ڈاکٹر خالد خاکوانی ملک شکیل لابر کی حمایت کا اعلان

Jul 19, 2018


ملتان ( نیوز رپورٹر)بلوچ اتحاد کونسل نے الیکشن 2018کے سلسلے میں پیپلز پارٹی (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

کے حمایت یافتہ این اے 155کے امیدوار ڈاکٹر خالد خاکوانی اور پیپلز پارٹی کے صوبائی حلقہ 216کے امیدوار ملک شکیل لابر اور صوبائی حلقہ 214کے امیدوار عثمان بھٹی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے اور انتخابی مہم چلانے کیلئے عہدیدارکو خصوصی طور پر ہدایت بھی کردی ہے۔ یہ اعلان انہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا اس سلسلے میں بلوچ اتحاد کونسل کے چیئر مین سردار عرفان خان رند نے دیگر رہنماؤں منظور گرمانی، اکمل بلوچ، ارشد خان رند، روشن لاشاری، یونس جسکانی، حسنین نواز انصاری، ذوالفقار رند، خلیل خان، پیر بخش خان ودیگر کے ہمراہ اعلان کیا ہے کہ وہ این اے 155کے امیدوار ڈاکٹر خالد خاکوانی اور پیپلز پارٹی کے صوبائی حلقہ 216کے امیدوار ملک شکیل لابر اور صوبائی حلقہ 214کے امیدوار عثمان بھٹی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں اس موقع پر ڈاکٹر خالد خاکوانی اور ملک شکیل لابر بھی موجود تھے ڈاکٹر خالد خاکوانی اور ملک شکیل لابر نے کہا کہ وہ بلوچ اتحاد کونسل کے انتہائی مشکور ہیں انشاء اللہ وہ کامیاب ہو کر حلقہ کے عوام کی خدمت کے لئے دن رات کوشاں رہیں گے۔

مزیدخبریں