یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی، 39کوکنگ آئل 27روپے فی لٹر مہنگا ہو گیا

Mar 19, 2020


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اور پنجاب میں چینی دو اور آٹے کی قیمت میں چار روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔ عوام نے منافع خور مافیا کو لگام ڈالنے کا مطالبہ کر دیا۔یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی انتالیس اور کوکنگ آئل کی قیمت میں ستائیس روپے فی کلو اضافہ ہو اجبکہ چینی اور آٹے کے نر خ بھی بڑھ گئے ہیں۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نوٹیفکیشن کے مطابق 188، 189 اور 190 روپے فی کلو والا خوردنی تیل اور گھی 215 روپے فی کلو ہو گیا جبکہ 200 روپے کلو والا خوردنی تیل اور گھی 239 روپے کلو میں ملے گا۔ 215 روپے فی کلو والا گھی 241 روپے کا ہو گیا ہے۔منافع خوروں نے وزیراعظم کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے پنجاب اور سندھ میں چینی دو روپے مہنگی کر دی جس کے بعد اس کی قیمت 85 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ادھر چکی کا آٹا 60 سے بڑھ کر 64 روپے کلو ہو گیا ہے۔ چکی مالکان کا کہنا ہے اوپن مارکیٹ میں گندم مہنگی ہونے کی وجہ سے آٹا کے دام بڑھانے پڑے۔عوام کا کہنا ہے ایک طرف کرونا کا خوف تو دوسری جانب بنیادی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ پریشان کن ہے۔ حکومت اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے منافع خوروں کو لگام ڈالے۔
گھی، آئل مہنگا

مزیدخبریں