وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا سینئر صحافی ندیم نثار کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

 وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا سینئر صحافی ندیم نثار کی والدہ کے انتقال ...
 وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا سینئر صحافی ندیم نثار کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے سینئر صحافی ندیم نثار کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس اظہار کیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے صحافی ندیم نثار کے نام اپنے جاری تعزیتی پیغام میں ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی وفات کو ان کے اہلخانہ کے لیے بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔وزیر اطلاعات نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلیے صبر جمیل کی دعا کی۔