پی ایس ایل 9 کی ٹیم تشکیل، کپتان کس کو بنا دیا گیا، ٹیم میں کون کون شامل؟

Mar 19, 2024 | 07:13 PM

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کی ٹیم کا کپتان شاداب خان کو مقرر کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پی ایس ایل 9 کی ٹیم میں ملتان سلطانز کے 5 اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے 3 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، پشاور زلمی کے دو اور کراچی کنگز کا ایک کھلاڑی پی ایس ایل 9 کی ٹیم کا حصہ ہو گا۔ 

بتایا گیا ہے کہ عماد وسیم ، نسیم شاہ ، صائم ایوب، بابر اعظم، عثمان خان، افتخار احمد ، عرفان نیازی، کرس جورڈن، ڈیوڈ لی، اسامہ میر اور محمد رضوان ٹیم کا حصہ ہیں۔ 

مزیدخبریں