جنیوا(آئی این پی) عالمی ادارہ صحت کا ایک خصوصی آن لائن اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ پیر اور منگل کو جاری رہنے والے اس اجلاس میں متعدد سربراہان مملکت، وزرائے صحت اور دیگر اعلی حکام شرکت کر رہے ہیں اور اس اجلاس میں نئے کورونا وائرس کی عالمی وبا پر توجہ مرکوز ہے۔ ماہرین کو البتہ خدشہ ہے کہ کووڈ انیس کے خلاف کسی بھی موثر حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں امریکا اور چین کے مابین کشیدگی رکاوٹ بن سکتی ہے۔ اجلاس میں ایک قرارداد کو حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔
، جس کے مسودے میں کووڈ انیس کے خلاف موثر ادویات، ویکسین، طبی ساز و سامان وغیرہ سب کے لیے مہیا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔