حکومت نے عید کی چھٹیوں سے متعلق نیا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ،اس میں کیا تبدیلی کی گئی ہے ؟بڑی خبر آگئی

May 19, 2020 | 11:11 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزارت داخلہ نے عید الفطر کی چھٹیوں کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نئے نوٹیفکیشن میں 22 سے 27 مئی تک عید الفطر کی تعطیلات کا ذکر کیا گیا ہے تاہم تعطیلات کے دوران مارکیٹیں، عوامی مقامات بند رکھنے کا ذکر نہیں۔
اس سے قبل 16 مئی کو وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالفطر کی چھٹیوں کے نوٹیفکیشن میں عید کی تعطیلات کے دوران عوامی مقامات بند کرنے کا واضح حکم تھا۔16 مئی کے نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطرکی چھٹیوں کے دوران تمام کاروبار، عوامی مقامات، مارکیٹیں بند رہیں گی اور صرف میڈیکل اسٹورز اور ضروری اشیاکی دکانیں کھولی جائیں گی۔دوسری جانب وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 مئی کو کراچی میں ہوگا۔

مزیدخبریں