برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ لاپرواہی سے کسی بھی کام میں ہرگز حصہ نہ لیں۔اس طرح نقصان کا خطرہ رہے گا۔ بس اپنے مستقبل کو سامنے رکھ کر جو فیصلہ کرنا ہے اس پر عمل کریں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
استخارے کی مدد سے چلیں گے تو آسانی محسوس کریں گے اور اندازہ بھی ہو جائے گا کہ کس طرف کیا قدم اٹھانا ہے اور آج کل صدقہ بھی ضرور دیتے رہیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو اپنے کام پر توجہ درکار ہے تاکہ موجودہ وقت سے اچھی طرح فائدہ اٹھایا جا سکے، ان دنوں آپ کی جوکوشش ہوگی انشاءاللہ وہ ضرور رنگ لائے گی۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اگر تبدیلی کے خواہشمند ہیں تو پھر دیر کیسی ،اللہ کا نام لے کر قدم اٹھائیں وہ ضرور آپ کی مدد فرمائے گا، ویسے بھی ہجرت میں برکت ہے ایسے کرلینی چاہیے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ پریشان نہ ہوں اپنے لئے جو بھی رکاوٹیں دور کرنی ہیں وہ اللہ کی مدد سے کرنی ہیں۔ آپ 450مرتبہ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد کرنا شروع کر دیں فوری۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
پریشان نہ ہوں اللہ ہمارے ساتھ ہے۔ اپنے سارے معاملات کو سپرد اللہ کردیں ، وہ انشاءاللہ آپ کو ہر مشکل سے نکال دے گا۔ بس آپ کی توجہ ضروری ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
نماز پر توجہ دیں اور دعا کیا کریں۔ دوسروں پر انحصار ہرگز نہ کریں۔ آپ اگر اللہ پر بھروسہ کرکے چلیں گے تو صورت حال آپ کے حق میں انشاءاللہ ہو جائے گی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جن لوگوں نے آپ کو ماضی میں تکلیفوں سے دوچار کیا ہے۔ اب کبھی بھی ان کے قریب ہونے کا نہ سوچیں اور کسی بھی طرح کا لین دین تو ان کے ساتھ ہرگز نہ کریں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک مرتبہ اگر موقع دوبارہ مل رہا ہے تو پھر رسک لے لیں اور اپنے مستقبل کے حوالے سے سنجیدہ ہو کر چلیں اس وقت اللہ کا نام لے کر قدم اٹھائیں وہ بڑا ہی مددگار ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ عرصہ دراز سے بیماری وغیرہ میں مبتلا ہیں وہ لوگ صرف صدقہ دیں اور حقوق العباد کے معاملات چیک کریں۔ جہاں غلطی ہوئی ہے فوری اصلاح فرمائیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اللہ نے چاہا تو آپ ہر پریشانی و مشکل سے ضرور نکلیں گے لیکن کچھ معاملات تو آپ نے خود ٹھیک کرنے ہیں۔ اس کو اب کی کوشش سے ہی ٹھیک کرنا ہے وہ ضرور کریں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جن لوگوں نے اپنے لئے الگ سے کوئی نیا سلسلہ بنانے کی کوشش شروع کی ہے وہ ضرور انشاءللہ اس میں کامیاب ہوں گے اور پرانے معاملات سے نکلنے کا بہترین راستہ ہے۔