لاہور: تمام ایس ایچ اوز کو9 مئی میں ملوث بقیہ ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک مل گیا

Sep 19, 2024 | 10:02 AM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس حکام نے تمام ایس ایچ اوز کو 9 مئی میں ملوث بقیہ ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے تمام ڈویژنل ایس پیز کریک ڈاؤن کی نگرانی کریں گے، ممکنہ جلسےکیلئے پولیس نے اپنا لائحہ عمل بھی تیار کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق جلسہ کا مقام فائنل ہونے پر حتمی سکیورٹی کا فیصلہ کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت ملنے پر سکیورٹی ڈیوٹی لگائی جائے گی، ممکنہ جلسہ کے پنڈال کے داخلی دروازوں پر کیمروں سے ریکارڈنگ کی جائے گی۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے داخلی دروازوں پر تعینات اہلکاروں کے پاس 9 مئی میں مطلوب ملزمان کی تصاویر اور ڈیٹا موجود ہو گا۔

مزیدخبریں