نجی یونیورسٹی کی ڈاکٹر حنا کی موت کس طرح ہوئی؟ حقیقت سامنے آ گئی 

Sep 19, 2024 | 11:15 AM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی یونیورسٹی کے ہسپتال نے خاتون ڈاکٹر حنا کی گڑھے میں گر کر موت کی خبروں کو جھوٹا قرار دیدیا ہے۔

ترجمان نجی یونیورسٹی کے مطابق ڈاکٹر حنا کا انتقال گڑھے میں گرنے سے نہیں ہوا، ڈاکٹر حنا ماڈل کالونی سے اپنے خاوند کے ہمراہ جارہی تھیں،گلشن اقبال پر موٹرسائیکل پر ہی ڈاکٹر حنا کو برین اسٹروک ہوا اور وہ چکرا کر موٹرسائیکل سے گرگئیں جس سے ان کے سر میں چوٹ آئیں۔

 ترجمان نے مزید بتایا کہ موٹرسائیکل سے گرنے پر ان کے سر سمیت جسم کے کئی حصوں میں چوٹیں آئی تھیں، ڈاکٹر حنا 2 دن ہسپتال میں زیر علاج رہیں اور انتقال کرگئیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر حنا سے متعلق سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہوئی تھیں کہ وہ اسپتال آتے ہوئے ایک گڑھے میں بائیک اچھلنے سے گرگئیں اور اُن کے سر پر چوٹ آئی، حادثے کے نتیجے میں وہ جانبر نہیں ہو سکیں۔

مزیدخبریں