بلوم برگ نے پاکستانی سٹاک مارکیٹ کو 2024میں دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار دے دیا

بلوم برگ نے پاکستانی سٹاک مارکیٹ کو 2024میں دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار دے دیا
بلوم برگ نے پاکستانی سٹاک مارکیٹ کو 2024میں دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوم برگ نے کہا ہے کہ پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس ایک دہائی کی سب سے زیادہ بیرونی خریداری پر بند ہوا، پاکستان سٹاک 2024 میں دنیا کی بہترین مارکیٹ رہی ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج زبردست تیزی پر بلوم برگ کا کہنا ہے کہ بیرونی فنڈ نے رواں سال 8.7 کروڑ ڈالر مالیت کے شیئر خریدے ہیں۔

بلوم برگ کے مطابق بیرونی خریداری اور بہتر معاشی اعشاریوں نے رجحان مثبت کیا ہے، 100 انڈیکس 1.1 فیصد اضافے سے 81459 پر بند ہوا۔بلوم برگ نے کہا کہ انڈیکس کی تاحال بلند ترین اختتامی سطح 81865 ہے، 100 انڈیکس رواں سال 30 فیصد بڑھا ہے۔ 100 انڈیکس نے آج کاروباری دن کی ریکارڈ سطح بنائی ہے۔

مزید :

بزنس -