اسلام آباد سے پی ٹی آئی امیدوار عامر مغل کی درخواست پر بھی حکم امتناع جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد سے پی ٹی آئی امیدوار عامر مغل کی درخواست پر بھی حکم امتناع جاری کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد الیکشن ٹریبونل سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایک اور بڑاحکم آ گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی امیدوار عامر مغل کی الیکشن ٹریبونل کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامرفاروق نے عامر مغل کی درخواست پرسماعت کی،عدالت نے اسلام آباد سے پی ٹی آئی امیدوار عامر مسعود مغل کی درخواست پر بھی حکم امتناع جاری کردیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عامر مغل کی الیکشن پٹیشن کی حد تک بھی الیکشن ٹریبونل کو کارروائی سے روک دیا، عدالت نے الیکشن ٹریبونل کو حلقہ این اے 46سے متعلق بھی کارروائی سے روک دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔