صنفی بنیادوں پر تشدد کے خاتمے کے حوالے سے تکنیکی ورکنگ گروپ کا اجلاس 

صنفی بنیادوں پر تشدد کے خاتمے کے حوالے سے تکنیکی ورکنگ گروپ کا اجلاس 
صنفی بنیادوں پر تشدد کے خاتمے کے حوالے سے تکنیکی ورکنگ گروپ کا اجلاس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلامی تحقیقاتی ادارے (IRI) اور دی ایشیاء فاؤنڈیشن (TAF) پاکستان کے مشترکہ منصوبے "پاکستان میں صنفی بنیادوں پر تشدد کے خاتمے کے لیے عدالتی نظام کی صلاحیت میں اضافہ" کے حوالے سے تکنیکی ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا ۔
اجلاس میں پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن اور رکن پنجاب اسمبلی  حنا پرویز بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اجلاس کی صدارت بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد کے اسلامی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق نے کی۔ محترمہ حنا پرویز بٹ نے IRI اور TAF کی صنفی بنیادوں پر تشدد کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے صوبائی ہیڈکوارٹرز میں شو کیس ایونٹس کے انعقاد کی حمایت کی اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے عدالتی افسران، تفتیشی افسران، وکلاء، جرگہ عہدیداران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت اہم شراکت داروں کی شمولیت پر زور دیا۔
تکنیکی ورکنگ گروپ نے منصوبے کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور مستقبل کے اقدامات کی منظوری دی۔ اجلاس میں اہم شخصیات، جن میں دی ایشیاء فاؤنڈیشن پاکستان کے کنٹری ہیڈ مظفر الدین، سندھ کے پراسیکیوٹر جنرل ڈاکٹر فیاض حسین شاہ، اسلامی تحقیقاتی ادارے کے علماء، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹس کے نمائندے، پنجاب اور سندھ کے خواتین ترقیاتی محکموں کے افسران اور مختلف سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندے شامل تھے نے شرکت کی۔