نیویارک کے سب وے میں خاتون کو آگ لگادی گئی، انتہائی افسوسناک تفصیلات سامنے آگئیں

نیویارک کے سب وے میں خاتون کو آگ لگادی گئی، انتہائی افسوسناک تفصیلات سامنے ...
نیویارک کے سب وے میں خاتون کو آگ لگادی گئی، انتہائی افسوسناک تفصیلات سامنے آگئیں
سورس: Pexels

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) بروکلین میں سب وے ٹرین پر ایک خاتون کو آگ لگا کر قتل کرنے کے واقعے میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کمشنر جیسیکا ٹش نے اتوار کے روز پیش آنے والے اس واقعے کو سب سے سفاک جرائم میں سے ایک قرار دیا ۔

بی بی سی کے مطابق خاتون ایک سٹیشنری ایف ٹرین میں موجود تھیں جب ایک شخص ان کے قریب آیا اور لائٹر کے ذریعے ان کے کپڑوں کو آگ لگا دی۔ چند ہی سیکنڈز میں ان کے کپڑے مکمل طور پر شعلوں کی لپیٹ میں آ گئے۔پولیس نے آگ بجھا دی لیکن خاتون موقع پر ہی ہلاک  ہو گئی۔ پولیس ابھی اس حملے کے ممکنہ محرکات کا پتہ لگا رہی ہے۔ اس واقعے میں کوئی الزام ابھی تک عائد نہیں کیا گیا۔

پولیس کے مطابق  خاتون صبح ساڑھے سات بجے کونی آئی لینڈ سٹیل ویل ایونیو سٹیشن پر ایک سب وے کوچ میں موجود تھی جب ایک شخص ان کے قریب آیا۔  جب آگ لگائی گئی تو متاثرہ خاتون "حرکت سے محروم" تھی ، تاہم تفتیشی افسران یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا وہ سو رہی تھی یا نہیں۔ پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں افراد کے درمیان حملے سے پہلے کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور ایسا لگتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو نہیں جانتے تھے۔

پولیس افسران نے سٹیشن کے اوپر والے لیول پر گشت کے دوران دھواں اور آگ دیکھی اور تحقیقات کے لیے نیچے گئے۔ پولیس  نے دیکھا کہ ٹرین کار کے اندر ایک شخص مکمل طور پر شعلوں میں لپٹا ہوا ہے۔ مشتبہ شخص ٹرین سے اتر کر پلیٹ فارم پر ایک بینچ پر بیٹھ گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر موجود افسران کے باڈی کیمروں سے مشتبہ شخص کی واضح تصاویر حاصل کیں اور انہیں  پبلک کردیا۔  ہائی سکول کے تین طلبہ نے مشتبہ شخص کو ایک اور سب وے ٹرین میں پہچانا اور پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے مشتبہ شخص کو  مین ہٹن میں ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے قریب واقع ہیرالڈ سکوائر سٹیشن سے گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کے وقت اس کے پاس ایک لائٹر موجود تھا۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار شخص 2018 میں گوئٹے مالا سے امریکہ آیا تھا۔