خاتون نے اپنا آبائی گھر ایک ڈالر میں خرید کر تزئین و آرائش پر اتنی رقم خرچ کردی کہ یقین نہ آئے

خاتون نے اپنا آبائی گھر ایک ڈالر میں خرید کر تزئین و آرائش پر اتنی رقم خرچ ...
خاتون نے اپنا آبائی گھر ایک ڈالر میں خرید کر تزئین و آرائش پر اتنی رقم خرچ کردی کہ یقین نہ آئے
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم (ڈیلی پاکستان آن لائن)  امریکی خاتون نے اٹلی میں اپنے آباؤ اجداد کے گھر کو محفوظ کرنے کے لیے اپنی جوش و جذبے سے دنیا کو حیران کن کردیا۔ میریڈتھ ٹیبون جو شکاگو کی رہائشی ہیں، نے 2019 میں سامبوکا ڈی سیسیلیا کے ایک قدیم اطالوی گاؤں میں ایک پرانا گھر محض ایک  ڈالر میں نیلامی سے خریدا۔ تاہم اس پراپرٹی کی تجدید میں محنت اور لگن کے نتیجے میں اس کے اخراجات حیران کن حد تک بڑھ گئے اور اس کے مرمت کے اخراجات تقریباً  چار لاکھ 80 ہزار ڈالر (تقریباً 13 کروڑ 35 لاکھ روپے) تک پہنچ گئے۔

نیوز 18 کے مطابق یہ گھر سترہویں صدی کا تھا اور اسے نیلامی میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا تھا۔ ٹیبون کے دادا دادی اس علاقے سے تعلق رکھتے تھے اور 1908 میں امریکہ منتقل ہو گئے تھے۔ امریکی خاتون  نے اپنے آباؤ اجداد کے ساتھ دوبارہ تعلق قائم کرنے اور خاندان کی وراثت کو زندہ کرنے کا عزم کیا تھا۔ جب انہیں نیلامی کے بارے میں معلوم ہوا تو انہوں نے اس موقع کو غنیمت جانا اور بولی لگائی اور کامیابی سے یہ گھر حاصل کر لیا۔

اگرچہ خریداری کی قیمت بہت کم تھی، لیکن ٹیبون کا سفر یہاں تک محدود نہیں رہا۔ انہیں احساس ہوا کہ یہ گھر ان کے وژن کے لیے بہت چھوٹا ہے، لہذا انہوں نے ملحقہ جائیداد بھی 23 ہزار ڈالر (تقریباً 64 لاکھ روپے) میں خریدلی۔ 

شروع میں اس نے گھر کی تزئین و آرائش اور بحالی کیلئے  صرف  40 ہزار  ڈالر (تقریباً ایک کروڑ 11 لاکھ روپے) کا بجٹ رکھا تھا، لیکن جیسے ہی اسے اس قدیم اور تاریخی گھر کی بحالی کے چیلنجز کا سامنا ہوا، اس کے اخراجات بڑھے اور آخرکار اس نے تقریباً  13  کروڑ روپے خرچ کر ڈالے۔ اس نے اتنی بڑی رقم اس لیے خرچ کی تاکہ اس جگہ کو رہنے کے قابل بنایا جا سکے اور  اس کی تاریخی دلکشی بھی برقرار رہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -