علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات اہم ہیں:صدر جوبائیڈن

Sep 19, 2024 | 12:32 PM

 واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ  کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے پاکستان اور امریکا کے تعلقات اہم ہیں۔
نجی ٹی وی" جیو نیوز "کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کی جانب سے صدر جو بائیڈن کو اپنی سفارتی اسناد پیش کی گئیں۔
اس موقع پر امریکی صدر نے علاقائی استحکام اور سلامتی کیلئے پاک، امریکہ  تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے امریکہ پاکستان کے ساتھ ہے۔
ملاقات میں صدر جو بائیڈن نے دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے پاک، امریکہ  تعاون کو بھی سراہا۔
پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پاک ،امریکہ  اقتصادی شراکت داری ہماری ترجیح ہے، پاکستان متبادل توانائی،گرین ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے۔
قبل ازیں امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے اراکین کانگریس ٹم سوازی اور جیک برگمین سے بھی ملاقات کی تھی جس میں دو طرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری کو بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں