پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، سرمایہ کاروں کی چاندی ہو گئی

Sep 19, 2024 | 01:04 PM

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 1510 پوائنٹس کی بڑی تیزی آگئی جس کے نتیجے میں انڈیکس نے 81000 پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرلی اور 100 انڈیکس بڑھ کر 81971 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف سے رواں ماہ قرض پروگرام کی منظوری ملنے کی توقعات پر ایکسٹرنل فنانشل گیپ اور قرضوں سے متعلقہ مشکلات بتدریج کم ہونے، بڑے پیمانے کی صنعتوں کی 2اشاریہ 38فیصد کی نمو، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے اگلے چار سال میں 8ارب ڈالر کا قرضہ دینے کے عندیے جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بڑی نوعیت کی تیزی رہی جس سے انڈیکس کی 81 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 2فیصد کی کمی بھی کیپیٹل مارکیٹ کی سرگرمیوں پر اثرانداز ہیں جبکہ ٹیکسٹائل فوڈ کیمیکل آٹو اور گارمینٹس سیکٹرز میں ریکوری سے مارکیٹ میں مثبت مومنٹم سے کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ گرین زون میں ہے۔

مزیدخبریں