راولپنڈی میں اینٹی مائیکروبیل ریزیسٹنس کے حوالے سے خصوصی سیمینار ، ماہرین کی بڑی تعداد میں شرکت

راولپنڈی میں اینٹی مائیکروبیل ریزیسٹنس کے حوالے سے خصوصی سیمینار ، ماہرین ...
راولپنڈی میں اینٹی مائیکروبیل ریزیسٹنس کے حوالے سے خصوصی سیمینار ، ماہرین کی بڑی تعداد میں شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن)آج  world antimicrobial resistance کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد سرفراز احمد چٹھہ کی زیر نگرانی اس سیمینار میں مختلف آرگنائزیشنز کے ارکان نے  شرکت کی۔ فلیمنگ فنڈ یو کے، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور لائیو سٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ راولپنڈی کے اشتراک سے سیمینار میں اینٹی بائیوٹک کے بے دریغ استعمال اور اس کے جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والے منفی اثرات مرتب ہونے کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔

سیمینار کے سپیکرز میں ڈاکٹر عبد الرحمن ٹیکنیکل ایکسپرٹ فلیمنگ فنڈ یوکے، ڈاکٹر فرحان افضل اور ڈاکٹر شازیہ نذیر نے پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے آگاہی لیکچر دیئے۔ اینٹی مائیکروبیل ریزیسٹنس کے حوالے سے آگاہی ہفتہ ہر سال 18-24 نومبر کو منایا جاتا ہے جس میں مختلف عالمی آرگنائزیشنز کے اشتراک سے ویٹنری اور ہیومن ڈاکٹرز کے تعاون سے آگاہی مہم کا انعقاد کیا جاتا ہے۔