پاکستانی فلم ’ دی لیجنڈز آف مولا جٹ‘ بھارت میں کس تاریخ کو ریلیز ہو گی؟ بڑااعلان ہو گیا 

Sep 19, 2024 | 01:47 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سال 2022 میں پاکستان بھر میں ریلیز ہونے والی  بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈز آف مولا جٹ‘ کی بھارت میں ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے م طابق اس سے قبل 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' دسمبر 2022 میں بھارت میں ریلیز ہونے والی تھی تاہم ہندو انتہا پسند گروپوں اور مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کی مخالفت کا سامنا کرنے کے بعد فلم کی بھارت میں ریلیز منسوخ کردی گئی تھی۔اب فلم کے ڈائریکٹر بلال لاشاری اور ماہرہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈلز پر اپ ڈیٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ ‘ فلم بھارت، پنجاب میں بدھ 2 اکتوبر کو ریلیز ہو رہی ہے، اب میں انڈیا میں اپنے پنجابی ناظرین کے پیار کا بے صبری سے منتظر ہوں۔‘

ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں فلم کا پوسٹر شیئر کیا، اور اپنے چاہنے والوں کو دلم دیکھنے کی ترغیب دی۔خیال رہے کہ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ایک دہائی سے زائد عرصے میں بھارتی سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ہے۔ خیال رہے کہ بھارتی تھیٹر میں ریلیز ہونے والی آخری پاکستانی فلم بول تھی جس میں ماہرہ خان نے 2011 میں کام کیا تھا، اس سے پہلے2008 کی رام چند پاکستانی میں بھارتی اداکار نندیتا داس اور راشد فاروقی نے کام کیا تھا۔

اس کے علاوہ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم 'خدا کے لیے' میں نصیر الدین شاہ کاسٹ میں شامل تھے۔

مزیدخبریں