لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق مسلسل سلیکشن کمیٹی کی جانب سے نظرانداز کیے جانے پر پھٹ پڑے۔
آج نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے سلیکشن کمیٹی کے معیار پر سوال اٹھاتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا کہ کچھ کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع فراہم کیے جارہے ہیں جبکہ انہیں مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کسی کھلاڑی کو 15 میچز دے رہے ہیں جبکہ اس جیسی صلاحیت کے دوسرے کھلاڑی کو صرف 3 میچز ملتے ہیں تو پسند نا پسند واضح ہے، آپ کا معیار دونوں کھلاڑیوں کی سلیکشن پر مختلف ہے۔
امام الحق نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے حوالے سے کہا کہ مسلسل تبدیلیاں کرنے کی وجہ سے قومی ٹیم کو امریکا اور بھارت کیخلاف میچز میں شکست ہوئی، ہماری ٹیم جیت کے قریب پہنچ کر میچز ہار رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران ایسی ایسی کہانیاں سنیں جو بھارت میں ہونیوالے ون ڈے ورلڈ کپ سے بھی زیادہ بدتر تھیں، بابراعظم سے بات چیت ہوتی تھی لیکن صورتحال کا معلوم ہوتا تھا، مگر ٹیم کا حصہ ہونا اور معلومات ہونا دونوں الگ الگ چیزیں ہیں۔