اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کوجیل میں اخبار، ٹی وی کی سہولت، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواست پر جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کوجیل میں اخبار، ٹی وی کی سہولت، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کو جیل سہولیات سے متعلق درخواست پر نوٹس جاری کردیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ اڈیالہ جیل کا نمائندہ آئندہ سماعت پر پیش ہو۔
بانی نے ٹرائل کورٹ آرڈر کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،عدالت نے سماعت 23جنوری تک ملتوی کردی ۔