بیورو کریٹس کی بطور وی سیز تقرری، سندھ کی جامعات میں احتجاج ، تدریسی عمل 5 دن سے معطل

Jan 20, 2025 | 03:00 PM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے فیصلے کے خلاف مختلف جامعات میں تدریسی عمل کا بائیکاٹ جاری ہے۔ 
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے فیصلے کے خلاف فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن سندھ (فپواسا) کی اپیل پرتدریسی عمل معطل ہے۔
حکومتی فیصلے کے خلاف جامعہ کراچی سمیت سندھ کی 17 سے زائد جامعات میں 16 جنوری سے تدریسی عمل کا بائیکاٹ جاری ہے۔ 
فپواسا نمائندوں نے مطالبہ کیا کہ وائس چانسلرز کی تقرری کےلئے یونیورسٹیز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم واپس لی جائیں۔ 

مزیدخبریں