"ٹرمپ سے ملاقات کیلئے کئی چینل استعمال کیے گئے جن میں سے ایک کرپٹو کونسل کے بلال بن ثاقب بھی تھے، وہ ٹرمپ کے بیٹے کے ساتھ رابطے میں تھے" نجم سیٹھی کا دعویٰ

Jun 20, 2025 | 09:46 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کیلئے کئی چینلز کا استعمال کیا جس میں سے ایک کرپٹو کرنسی کے بلال ثاقب بھی تھے۔

نجی ٹی وی سماء کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان صدر ٹرمپ سے ملاقات کیلئے کئی چینلز کا استعمال کر رہا تھا۔ پاکستان نے بہت سی لابی فرموں کی خدمات حاصل کر رکھی تھیں جنہوں نے اہم کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے ذریعے بھی اس ملاقات کی کوشش کی گئی ہوگی۔ 

نجم سیٹھی کے مطابق پاکستان نے کی کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب بھی فیلڈ مارشل اور صدر ٹرمپ کی ملاقات کے اہم محرک تھے۔ وہ ٹرمپ کے بیٹے کے ساتھ رابطے میں تھے، پاکستان کی طرف سے اس چینل کا بھی استعمال کیا گیا ہوگا، ہر لیول پر اقدامات کیے گئے ہیں کیونکہ انہوں نے سمجھا کہ یہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے سیز فائر پر ٹرمپ نے دو باتیں کیں۔ ایک تو شکریہ ادا کیا کہ ان کی بات مان لی اور دوسرا انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ ان کی وجہ سے سیز فائر ہوا۔اس کے جواب میں ہم نے ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا لیکن انڈیا نے ابھی تک شکریہ ادا نہیں کیا، بلکہ نریندر مودی تو کہہ رہا ہے کہ ٹرمپ نے نہیں بلکہ ہمارے ڈی جی ایم اوز نے آپس میں بیٹھ کر سیز فائر کیا ہے۔

مزیدخبریں