اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نےکہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے اپیکس کمیٹی میں99 فیصد دہشت گردی پر بات کی۔علی امین نے بانی کی قید، جلسے پر تبرک کے طور پر بات کی،بانی پی ٹی آئی اگر مذاکرات کرتے ہیں تو9 مئی کا پل کراس کرنا ہوگا۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میرسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی شرکت کی ۔
خواجہ محمد آصف نےکہا کہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہمیں احتجاج نہیں کرنے دیا جارہا، بانی پی ٹی آئی سے متعلق کہا کہ وہ بغیر کسی جرم کے قید ہیں، گنڈا پور نے یہ دو باتیں تبرکاً کی ہیں۔انہوں نے کبھی دہشت گردی کی مذمت نہیں کی کبھی دہشت گردوں کو برا نہیں کہا۔بانی پی ٹی آئی کی پوری تاریخ اسٹیبلشمنٹ سے تعلق پر محیط ہے،بقول مشرف بانی پی ٹی آئی نے ان سے 100 نشستیں مانگی تھیں،ان کے بہت سارے لوگ ہیں جو فوٹیج میں نظر آتے ہیں وہ کس طرح انکاری ہیں۔ڈیڑھ پونے دو سو بندہ جو گرفتار ہواانہوں نے اعترافی بیانات دیئے ہوئے ہیں،نورا عدلیہ ہو تو کیا سزا ملتی ہے؟ قاضی فائز عیسیٰ نے غلط کو غلط کہا۔بانی پی ٹی آئی پر مقدمہ سول کورٹ میں چلے گا یا ملٹری کورٹ میں زیادہ دیر نہیں لگے گی فیصلہ جلدی ہوجائے گا۔پی ٹی آئی نے ایک دفعہ بھی فلسطین کے حق میں بیان نہیں دیا ، عمران نے باجوہ سے بھی presidencyمیں بیٹھ کر معافی مانگی کہ مجھے دوبارہ لے آؤ۔صرف پیر نہیں پکڑے باقی سب کچھ کیا۔