پنجاب میں ڈویلپمنٹ، واٹر اینڈ سینی ٹیشن اورہارٹیکلچر کیلئے صوبائی اتھارٹیز قائم کرنے کا فیصلہ

Oct 20, 2024 | 12:06 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب ڈویلپمنٹ،واٹر اینڈ سینی ٹیشن اور ہارٹیکلچر کے لئے صوبائی اتھارٹیز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز  نے3 صوبائی اتھارٹیز بنانے کی اصولی منظوری دے دی۔

پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹی،پنجاب واٹراینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی اور پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ صوبائی اتھارٹیز کے قیام کے لیے باقاعدہ قانون سازی ہو گی۔ صوبائی اتھارٹیز مرکزی سطح پر پالیسی اور پلان تشکیل دیں گی۔ لوکل لیول پر ڈویلپمنٹ،واٹر اینڈ سینی ٹیشن اور ہارٹیکلچر ایجنسی عملدرآمد یقینی بنائیں گی۔ اجلاس میں صوبائی اتھارٹیز کے لئے گورننگ بورڈ اور ڈائریکٹر جنرل بنانے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ لوکل لیول پر مینجمنٹ بورڈ اور منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے سٹریٹ لائٹس کوسولر انرجی پر منتقل کرنے کی ہدایت کی۔

 صوبائی وزراء بلال یٰسین،ذیشان رفیق،چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری،متعلقہ سیکرٹریز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ اور بلدیات ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

مزیدخبریں