لودھراں،گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا ڈی پی او آفس کا دورہ،بھرپور استقبال،آئندہ بھی ملک کا نام روشن کروں گا، قومی ہیرو

Sep 20, 2022


لودھراں (نمائندہ پاکستان)کامن ویلتھ گیمز  جیولین تھرو میں قومی ہیرو گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم  ڈی پی او آفس پہنچ گئے۔ڈی پی او محمد کاشف اسلم نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا۔عالمی (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرنے پر ڈی پی او محمد کاشف اسلم نے ضلعی پولیس کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا۔اس موقع پر ڈی پی او محمد کاشف اسلم نے کہا کہ شاباش ارشد ندیم پوری قوم کوآپ پر ناز ہے آپ جیسے باصلاحیت، قابل اور پرعزم نوجوان پاکستان کا اصل چہرہ ہیں۔کامن ویلتھ گیمز میں میڈل لانے پر ضلعی پولیس آپکو سلام پیش کرتی ہے۔آخر میں گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ڈی پی او محمد کاشف اسلم کا شکریہ ادا  کیا اور کہا کہ عوام کی دعاں سے میں یہ گولڈ میڈل جیتا ہوں اورانشا اللہ آئندہ بھی ملک کا نام روشن کروں گا۔

مزیدخبریں