پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر،ڈی جی پاسپورٹ کا اہم بیان سامنے آ گیا

Sep 20, 2024 | 11:42 AM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی پاسپورٹ نے کہاہے کہ اسلام آباد، کراچی ،لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں پاسپورٹس بیک لاک ختم کردیا، بیرون ملک سے آن لائن اپلائی کرنے والے پاسپورٹس کا بیک لاک بھی نمٹا دیا گیا۔

"سما ءٹی وی "کے مطابق ڈی جی پاسپورٹ کا مزید کہناتھا کہ پاسپورٹ کی فراہمی میں تاخیر تھی جسے بطور چیلنج قبول کیا،ہمارے پاس پرنٹنگ  سے متعلق وسائل محدود تھے،یومیہ 65ہزار پاسپورٹ پراسیس ہوتے ہیں، پرنٹنگ 23ہزار یومیہ ہو رہی تھی۔

ان کاکہناتھا کہ ایک ماہ میں نئے پرنٹرز کی شپمنٹ پاکستان آنے کی امید ہے ،نئے پرنٹرز آنے سے پاسپورٹس اجراء کاعمل مکمل طور پر نارمل ہو جائے گا۔

مزیدخبریں