سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 72 ہزار روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار ایک روپے اضافے سے 2 لاکھ 33 ہزار 196 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 35 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 612 ڈالر فی اونس ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ ریکارڈ بلندی پر ہے۔