مجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا، اسد قیصرکا دعویٰ

Sep 20, 2024 | 09:08 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا۔

صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ بلاول اپنے نانا کے آئین کو ختم کرنے کیلئے غیر جمہوری لوگوں کے ساتھ بیٹھے ہیں، مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل کو الگ الگ مسودے دیے تھے، اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا۔

اسد قیصر نے کہا کہ ایمل ولی جمہوریت کو ختم کرنے کیلئے باچا خان اور ولی خان کی ساری جدوجہد کو ملیا میٹ کر رہے ہیں۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سپیکر سے گلہ ہے، آپ کیوں پارٹی بن رہے ہو، سپیکر کا عہدہ تو نیوٹرل ہوتا ہے، اسپیکر سے مطالبہ کرتا ہوں کہ آپ یہ خط واپس لیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ اگر فیصلے میں عدلیہ پر وار ہوتا ہے تو عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہوں گے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ بھی اس سازش میں پورا شریک ہے۔پوری پاکستانی قوم کل لاہور پہنچے گی اور جلسہ ہوگا۔

مزیدخبریں