پی ٹی آئی پنجاب کے   5 مقامی رہنماؤں  کی نظر بندی کے احکامات جاری

Sep 20, 2024 | 10:27 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  پنجاب کے 5 مقامی رہنماؤں  کی نظر بندی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق  پی ٹی آئی پنجاب کے 5مقامی رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جن میں انجینئر  یاسر گیلانی، ملک افضل، فضل خان، عامر گیلانی اور فضل داد خان شامل ہیں۔

پانچوں افراد کو 30 دن کے لیے کوٹ لکھپت جیل میں نظر بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، نظر بندی کا فیصلہ ایس پی سٹی اور انچارج ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس برانچ کی رپورٹ پر کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق یہ افراد اپنے ایجنڈے اور ذاتی مقاصد کےلیے شہریوں کے جذبات سے کھیل سکتے ہیں، یہ افراد شر پسند تقریروں سے امن و امان کی صورتحال کو خراب کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں