حکومت اور سیکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کے سدباب کیلئے سرگرم عمل ہیں: وزیراعظم

Dec 21, 2024 | 03:27 PM

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل سد باب کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع خیبر کے علاقے راجگال میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشن کے دوران سپاہی عامر سہیل آفریدی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا، وزیراعظم نے شہید کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کے بیٹوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملاتے رہیں گے، حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل سد باب کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

مزیدخبریں