پاکستان افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کیلئے کوششوں کی حمایت کرتا رہیگا: دفترخارجہ 

Jan 21, 2025

                                                                        اسلام آباد (آئی این پی) دفترخارجہ نے سیکرٹری جنرل نارویجین پناہ گزین کونسل کے بیان پررد عمل دیتے ہوئے کہا ہے مناسب ہوتا دنیا نے جنگ کے بعد افغان عوام کو تنہانہ چھوڑا ہوتا۔ دفتر خارجہ نے ناروے پناہ گزین کونسل کے سیکرٹری جنرل جان ایگلینڈکی جانب سے افغانستان کی انسانی صورتحال کی طرف توجہ مبذول کرانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا منا سب ہوتا دنیا نے جنگ کے بعد افغان عوام کو تنہانہ چھوڑا ہوتا۔ دفتر خارجہ نے کہا پاکستان نے 40 سال40 لاکھ سے زائد افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی اور واپس بھیجے گئے ا فر ا د کے پاس رہائش کی قانونی دستاویزات نہیں تھیں۔ دفتر خارجہ کے بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ مغربی ممالک میں آبادکاری کے وعدے پر ہزاروں افغانوں کے کیسز پر پیشرفت سست روی کا شکار ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان میں انسانی امداد کیلئے اقوام متحدہ کی فنڈنگ خطرناک حدتک کم رہی، پاکستان افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کیلئے کو ششو ں کی حمایت کرتا رہیگا۔

دفترخارجہ

مزیدخبریں