اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے 2بینکوں سے 1 ارب ڈالر کا قرض ملے گا۔ایک انٹرویو میں محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں سے معاہدے پر تیار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے تحت پاکستان کو 1 ارب ڈالر کا قرض ملے گا، قرض کی رقم 6 سے 7 فیصد شرح سود پر ملے گی۔ آئی ایم ایف کا وفد فروری میں پاکستان آئے گا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ معیشت کی کمزوریاں دور کرنے کا یہی وقت ہے۔