پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں سے 1 ارب ڈالر کا قرض ملے گا، وزیر خزانہ کی تصدیق

پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں سے 1 ارب ڈالر کا قرض ملے گا، وزیر خزانہ کی ...
پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں سے 1 ارب ڈالر کا قرض ملے گا، وزیر خزانہ کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے 2بینکوں سے 1 ارب ڈالر کا قرض ملے گا۔ایک انٹرویو میں محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں سے معاہدے پر تیار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے تحت پاکستان کو 1 ارب ڈالر کا قرض ملے گا، قرض کی رقم 6 سے 7 فیصد شرح سود پر ملے گی۔ آئی ایم ایف کا وفد فروری میں پاکستان آئے گا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ معیشت کی کمزوریاں دور کرنے کا یہی وقت ہے۔

مزید :

قومی -